سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس میں عائلی قوانین، ماحولیاتی انصاف، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق اور معاشی منصوبہ بندی سمیت مختلف شعبوں سے متعلق 9 بل پیش کر دیئے گئے، چیئرمین سینیٹ نے تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے۔

 

اجلاس کے دوران سینیٹر سرمد علی نے عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2026 پیش کیا جبکہ سینیٹر زرقاء سہروردی نے قومی تحفظ شجر و ماحولیاتی انصاف بل 2026 ایوان میں پیش کیا۔

سینیٹر خلیل طاہر نے فیڈرل پروسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2026 پیش کیا جبکہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل 2026 پیش کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر زرقاء سہروردی اور سینیٹر سرمد علی نے مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل 2026 الگ الگ پیش کیے، سینیٹر سرمد علی نے نجی سکیورٹی گارڈز تحفظ حقوق و فلاح بہبود بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اسلام آباد انضباط و انسداد قابل تلفی سرنجیں بل 2026 پیش کیا جبکہ سینیٹر زرقاء سہروردی نے پالیسی تسلسل، معاشی پیش بینی قومی منصوبہ بندی فریم ورک بل 2026 ایوان میں پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے تمام 9 بل مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...