معمولی تنازع پر ٹھیکیدار نے گاڑی تلے کچل کر 15 سالہ محنت کش کی جان لے لی
ملتان:(دنیا نیوز) معمولی تنازع پر مبینہ طور پر ٹھیکیدار نے گاڑی تلے کچل کر 15 سالہ محنت کش کی جان لے لی۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر جانے سے روکنے پر ٹھیکیدار اور 15 سالہ لڑکے کے درمیان تنازع پیش آیا، جس کے دوران مبینہ طور پر لڑکے کے بھاگنے پر ٹھیکیدار نے اس پر گاڑی چڑھا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ وسیم عباس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں گاڑی کی ٹکر کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے مقدمے میں نامزد ملزم توقیر کو گرفتار کر لیا گیا، جاں بحق ہونے والا وسیم عباس مظفرگڑھ کا رہائشی تھا اور الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔
دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments