بلوچستان: ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جاری

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جاری ہے۔

بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پروگرام کے تحت صوبے میں ترقی اور روزگار کا عمل آگے بڑھ رہا ہے، بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت قائم کردہ آئی ٹی حب سینٹرز میں 8 ہزار طلبہ و طالبات کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، بلوچستان حکومت صوبے میں روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کی تربیت اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...