سہ ملکی سیریز: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سہ ملکی ون ڈے سیڑی میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ دو کھلاڑی پولین لوٹ گئے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ صفر کے اسکور پر گر گئی۔ فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے گس ایٹکنسن کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، پاکستان میں ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انگلینڈ کی ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلے گی، انگلش ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

واضح رہے پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...