وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کے دورے کا امکان ہے۔

حکومتی  ذرائع کے مطابق دورے کے دوران روسی صدر سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دوسری  جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ملاقات میں روسی تیل، ایل این جی اور گیس پائپ لائن کے شعبوں میں طویل المدتی تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...