سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق تازہ حملے میں حوثی ملیشیا نے دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقے کو تین ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تینوں ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔

اس سے پہلے حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل بھی تباہ کردیا گیا تھا۔

میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جوابی حملوں میں حوثیوں کی بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی 5 تنصیبات تباہ کردیں، حوثیوں کے میزائل داغنے کے چار پلیٹ فارمز بھی تباہ کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...