امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیش رفت

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت، دونوں ممالک کینیڈین سٹیل اور گاڑیوں کی درآمدات پر امریکی محصولات میں نرمی کے معاہدے کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق مذاکرات سے واقف امریکی اور کینیڈین ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ تین نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے بھی طے پا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

امریکا نے کینیڈین سٹیل پر پچاس فیصد تک اور گاڑیوں پر پچیس فیصد محصولات عائد کر رکھے ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری دو ہزار ستائیس سے سٹیل اور گاڑیوں پر محصولات پچاس فیصد تک بڑھانے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی تعلقات کے لئے مذاکرات جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...