سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قازقستان کے صدر قاسم جو مارت توکایف کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مکتوب سعودی عرب اور قازقستان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ہے، سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے قازقستان کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مملکت میں قازقستان کے سفیر بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments