سری لنکا میں خراب موسم کے باعث تمام سکول بند رکھنے کا اعلان

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں خراب موسمی حالات کے پیش نظر طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت کے لئے ملک بھر کے تمام سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور سکول کے عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

وزارت کے مطابق جنرل سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (او لیول) کے امتحانات میں آرٹس کے مضامین کے عملی امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ چند روز سے شدید بارشیں جاری ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان ’’ارناب‘‘ بھی بالواسطہ طور پر ملک کے موسم کو متاثر کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...