بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی کانفرنس روم میں ملاقات کرا دی گئی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، ملاقات ایک گھنٹہ 10 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...