وفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ متعارف کروانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کروانے کی منظوری دے دی، کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی بھی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کر دی۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اختیارات گورنر خیبرپختونخوا کو تفویض کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments