امریکی وسط مدتی انتخابات واشنگٹن کا داخلی معاملہ ہے: چین

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے امریکی وسط مدتی انتخابات کو امریکا کا داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ رابطے مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین امریکی رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کیلئے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

مشرقِ وسطیٰ اور خلیج کی صورتحال پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین سعودی عرب، ایران اور علاقائی ممالک کے ساتھ بات چیت کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، چین ایران اور امریکا کے درمیان تفرقات کے مذاکرات کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...