آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ

صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن فجر الیمن کے تحت حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 130 حوثی باغی اور کمانڈرز ہلاک یا غیر مؤثر ہوگئے، جبکہ 50 فوجی گاڑیاں اور عسکری تنصیبات تباہ یا ناکارہ بنا دی گئیں۔

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں حوثی ٹھکانوں، جنگجوؤں کے اجتماعات، کمک پہنچانے والے دستوں، میزائل داغنے کے مقامات اور جنگی سازوسامان کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور توپ خانے کی مدد حاصل رہی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تعز میں حکومتی فورسز اور عوامی مزاحمتی گروپ نے مختلف محاذوں پر حوثی حملے پسپا کیے اور ان کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا، مارب اور الجوف میں ہنگامی دستوں، نیشنز شیلڈ فورسز اور دیگر فوجی یونٹوں نے عوامی مزاحمتی فورسز کے تعاون سے حوثیوں کے اجتماعات اور کمک پر کارروائیاں کیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے جنوبی اور مغربی محاذوں پر بھی نیشنز شیلڈ، جائنٹس بریگیڈز اور نیشنل ریزسٹنس فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...