دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں 1987 سے بطور ٹاؤن کرائر (عوامی اعلانات کرنے والی منادی) خدمات انجام دینے والی خاتون نے 105.9 ڈیسی بل کی آواز میں چیخ کر دنیا کی سب سے بلند آواز میں چیخنے والی خاتون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔

برینڈا ولیسن نے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے باضابطہ کوشش 9 ستمبر کو کی اور 105.9 ڈیسی بل کی آواز سے اوییز کا نعرہ بلند کیا، اس کامیابی پر انہیں دو عالمی ریکارڈز سے نوازا گیا، سب سے بلند آواز والی خاتون ٹاؤن کرائر اور خواتین کی کیٹگری میں کسی فرد کی جانب سے بلند ترین چیخ کا ریکارڈ ہے۔

’اوییز‘ ایک ایسا لفظ ہے جو عام طور پر ٹاؤن کرائرز عوامی اعلانات کے دوران استعمال کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے ’سنیے‘ یا ’توجہ فرمائیے‘ اور اس کی اصل اینگلو نارمن یا قدیم فرانسیسی زبان سے ملتی ہے۔

برینڈا ولیسن نے بتایا کہ ان کے خیال میں ریکارڈ بنانے کی اس باضابطہ کوشش کے دوران ان کی آواز اپنی ممکنہ بلند ترین سطح تک نہیں پہنچی تھی۔

واضح رہے انہوں نے 1987 میں پیٹربورو کی ٹاؤن کرائر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور تب سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...