ملک بھر میں سونا کی قیمت مسلسل 6 روز گرنے کے بعد مستحکم
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت مسلسل چھ روز تک کمی کے بعد مستحکم ہوگئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 228 روپے پر برقرار رہی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 864 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments