پاکستانی تیار ہو جائیں! آج نصف شب کے بعد آسمان پر شہابیوں کی برسات ہوگی: سپارکو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی تیار ہو جائیں! آج نصف شب کے بعد آسمان پر شہابیوں کی برسات ہو گی۔
سپارکو کے مطابق آج نصف شب کے بعد آسمان پر شہابیوں کی بارش کا خوبصورت منظر دیکھا جا سکے گا، جس کے دوران ہر گھنٹے میں تقریباً 15 شہابِ ثاقب آسمان پر روشنی بکھیرتے ہوئے گزریں گے۔
حکام کا کہنا تھا کہ 20 نومبر کو فجر سے پہلے سیارہ عطارد کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا جب کہ سیارہ زحل بھی چاند کے قریب دکھائی دے گا، 23 نومبر کو بڑا چاند آسمان پر اپنی خوبصورتی دکھائے گا۔
سپارکو نے مزید بتایا کہ 30 نومبر کو مریخ، مشتری، عطارد اور زہرہ ایک ہی لائن میں دکھائی دیں گے، جس سے آسمان کا نظارہ مزید دلکش ہو جائے گا اور فلکیاتی مظاہر میں دلچسپی رکھنے والے افراد ان مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments