پاکستان اور سعودی عرب ویمنز فرینڈلی فٹبال میچ ایک ایک گول سے برابر
دوحہ: (دنیا نیوز) پاکستان بمقابلہ سعودی عرب ویمنز فرینڈلی فٹبال میچ ہوا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، پاکستان کی جانب سے سوہا نے میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل گول کر کے میچ برابر کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ویمز فٹبال ٹیم سعودی عرب سے فرینڈلی میچ کھیلنے کیلئے دوحہ کے دورے پر ہے۔