ٹی 20 ورلڈکپ: امریکہ کو شکست، بھارت نے میچ 29 رنز سے جیت لیا

ممبئی :(دنی انیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں بھارتی ٹیم نے یو ایس اے کو 29 رنز سے ہرا دیا۔

ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی بیٹرز کیلئے ابتدا میں مشکلات کھڑی کردیں، بھارتی ٹیم نے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز کیے۔

یو ایس اے بولرز نے پاور پلے میں ہی 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیج دیا، ایشان کشن 20، ابھیشیک شرما صفر، تلک ورما 25 اور شیوم دوبے صفر پرآؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، یوں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر161نز بنائے،7 کے مجموعی سکور پر 6 وکٹیں گرنے کے باوجود بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 49 گیندوں پر 84 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یو ایس اے کی جانب سے شیڈلے وین نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں یو ایس اے کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں آٹھ کھلاڑیوں آؤٹ پر 132رنز بنائے، یو ایس اے کی جانب سے سنجے کرشنا مرتی اور شبھم رنجانے 37،37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دوسری جانب بھارتی کی طرف سے محمد سراج نے 3، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں