پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 32ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی جانب سے ملنے والا 183 رنز کاہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 80 اور فرحان یوسف 58 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، جیمس وینس 16، کپتان بابر اعظم 25 جبکہ آرون ہاردے 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ ، حسن علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیسن روئے 85 رنز کیساتھ نمایاں رہے، اعظم خان 35، ریزا ہینڈرکس 13، سلمان آغا اور خوشدل شاہ 12، 12، کپتان ڈیوڈ وارنر 11، عباس آفریدی 6 جبکہ شاہد عزیز اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 4 جبکہ سفیان مقیم، افتخار احمد اور آرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

دوسرا میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطان کی قیادت آشٹن ٹرنر جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں