ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف لیجنڈ ریسلر نے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) کچھ عرصے قبل (دسمبر 2025) ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا ریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد اے جے اسٹائلز (فروری 2026)نے بھی ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اب لگتا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور لیجنڈ ریسلر نے لگ بھگ 3 دہائیوں طویل کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ریسل مینیا 42 ممکنہ طور پر مقبول ریسلر بروک لیسنر کے کیرئیر کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ بھی تھا۔

2002 سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ جڑے بروک لیسنر کو اس ایونٹ میں Oba Femi کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔

ریسل مینیا 42 کی دوسری رات پہلا میچ بروک لیسنر اور Oba Femi کے درمیان ہوا اور شکست کے بعد بروک لیسنر اپنے ریسلنگ گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے جو کہ ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اشارہ تھا۔

عام طور پر ریسلرز کیرئیر کے اختتام پر علامتی طور پر اپنے گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں