بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی
ڈارون: (دنیا نیوز) بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 9 وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، نویں نمبر کی ٹیسٹ ٹیم نے پہلےنمبر والےآسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔
بنگال ٹائیگرز نے 57 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
— ICC (@ICC) August 16, 2026
شادمان اسلام 25 اور مومن الحق 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198 اور دوسری اننگز مں 284 رنز بنائے۔
بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں 426 جب کہ دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز بنائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments