نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا

ملتان: (دنیا نیوز) نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، شاہین شاہ آفریدی پاکستان گولڈ اور شاداب خان پاکستان گرینز کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے کپتان فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہیں۔

فائنل میچ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ اور رنر اپ کو 25 لاکھ کی انعامی رقم ملے گی، سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا، میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...