صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی سعودیہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، فٹبال کے فروغ پر تبادلہ خیال

ریاض: (دنیا نیوز) صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق سے ملاقات کی۔

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی نے پاکستانی سفیر احمد فاروق سے ملاقات میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن گیلانی اور احمد فاروق نے سعودی اداروں کے ساتھ روابط بڑھا کر پاکستان کے فٹبال ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی، محسن گیلانی نے سفیر پاکستان کو گراس روٹس اور قومی سطح پر فٹبال کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔

سفیر احمد فاروق نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں مزید تعاون اور روابط کے فروغ کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کھیل، بالخصوص فٹبال، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...