ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے دل جیت لیے، میچ ہارنے کے باوجود اپنی دھاک بٹھا دی
برمنگھم: (دنیا نیوز) میچ ہار گئے مگر ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے دل جیت لیے، بیٹنگ اور باؤلنگ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر پہلے ٹیسٹ میں ہی اپنی دھاک بٹھا دی۔
شاندار پرفارمنس پر ہر کوئی رضا اللہ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا، فاسٹ باؤلر نے 63 گیندوں پر 81 رنز کی طوفانی باری کھیل کر ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایا، رضا اللہ کی اننگز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
رضا اللہ نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا قومی ریکارڈ بنایا، اور ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 9 چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کیا، صرف یہی نہیں بلکہ نوجوان کرکٹر نے 9ویں نمبر پر ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
رضا اللہ نے تیز رفتار باؤلنگ سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں، پہلے ہی اوور میں انگلش کپتان جو روٹ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
گلی کی کرکٹ سے قومی ٹیم میں شمولیت اختیا کرنے والے مردان کے رضا اللہ کی محنت اور لگن کرکٹرز کیلئے مشعل راہ ہے، والد محمد یار نے بیٹے کی کارکردگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments