ٹرائی نیشن سیریز فائنل: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) تین ملکی ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، فخر زمان کی ذمہ دارانہ بلے بازی بھی قومی ٹیم کو مشکلات سے نہ نکال سکی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 127 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعد بیگ 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ معاذ صداقت 5 جبکہ سلمان علی آغا 17 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے کامینڈو مینڈس 131 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ پاون رتھنایاکے نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے قذافی سٹیڈیم میں ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ دونوں کے نام اس میدان میں 23، 23 وکٹیں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی فائنل میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...