شہر قائد کراچی میں ہلکے بادلوں اور مرطوب ہوا کا راج

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں ہلکے بادلوں اور مرطوب ہوا کا راج ہے جبکہ دن بھر موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مغربی سسٹم کے تحت آج جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور اور دادو میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں