پرویز الہٰی پمز میں زیر علاج، پسلیوں میں تکلیف کی شکایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی پمز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گی۔

ذرائع پمز ہسپتال کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی اور ڈاکٹرز ان کو درد کم کرنے کیلئے پین کلر دیتے رہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویزالہٰی کو بیٹھنے میں مشکل ہو رہی ہے، پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا معائنہ کرے گی۔

یاد رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی اڈیالہ جیل میں گر کر زخمی ہوئے تھے جبکہ چند روز سے ان کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں گزشتہ روز پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں