آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ کامیاب

نواب شاہ (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ کے حلقے این اے 207 سے بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے مقابلے میں11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق 7 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ 3 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔

صدر آصف زرداری نے صدر مملکت منتخب ہونے پر نشست چھوڑی تھی، آصف علی زرداری کی خالی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

ریٹرننگ آفیسر شیر علی جمالی نے کہا کہ 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، پی ٹی آئی آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل نہیں کی۔

یاد رہے سردار شیر محمد رند عام انتخابات میں آصف علی زرداری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر تھے۔ 

اظہار تشکر

دریں اثنا آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام، پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں