جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، عدالت میں پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو 16 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کر رکھا ہے، خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں