مریدکے: نامعلوم گاڑی نے سڑک پر پیدل چلنے والے شخص کو کچل دیا

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں نامعلوم گاڑی نے سڑک پر پیدل چلنے والے شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے کالا شاہ کاکو میں جی ٹی روڈ پر ایک شخص سڑک پر پیدل چل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر اسے کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون اور بچہ جاں بحق، 3 شدید زخمی

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے بعد ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں