قومی اسمبلی میں ن لیگ کی نشستوں میں ایک اور اضافہ

لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں ن لیگ کی نشستوں میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر ن لیگ کی رابیعہ نسیم فاروقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ خواتین کی مخصوص نشستیں رکھنے والی پارٹی بن گئی۔

نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 224 اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت جاری کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں