دبئی میں پھنسے 200 سے زائد عمرہ زائرین 24 گھنٹے بعد بھی امداد کے منتظر

فیصل آباد: (دنیا نیوز) دبئی میں پھنسے 200 سے زائد عمرہ زائرین 24 گھنٹے بعد بھی امداد کے منتظر ہیں۔

عمرہ زائرین کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا، زائرین میں بچے اور خواتین بھی ہیں، جدہ سے فیصل آباد آنے والی پرواز نے گزشتہ روز موسم خرابی پر دبئی لینڈنگ کی تھی۔

عمرہ زائرین کو دبئی ایئرپورٹ اتار کر نجی پرواز کا عملہ موقع سے غائب ہو گیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ نجی پرواز کی انتظامیہ نے کھانے اور رہنے کا کوئی انتظام نہیں کیا۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ ہم دبئی ایئرپورٹ پر بے یارومددگار بیٹھے ہیں، حکومت ہماری مدد کرے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں