بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے چشتیاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والوں کی شناخت حلیمہ بی بی اور محمد شعبان کے نام سے ہوئی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں