وزیراعلیٰ سے روسی سفیر کی ملاقات، زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی، ملاقات میں زراعت، ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور روسی سفیر نے ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت بھی کی، روس کے سفیر البرٹ خوریف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

مریم نواز نے کہا کہ روس پاکستان کے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے باہمی تجارت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں، روس کے زرعی تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، روس سے زیادہ پیداوار والے بیج کی پیداوار حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان دیرینہ دوست اور خطے کا اہم ملک ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں