کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5اور گہرائی 58کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 4 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔

زلزلے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں