سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ڈی آئی خان حملے کی مذمت

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 7 افراد کے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹمز اہلکار جاں بحق

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردانہ کارروائیاں ملک کیخلاف گھناؤنی شازش ہیں، بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں