صدر آصف علی زرداری سے اسلامی یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری سے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ریکٹر نے صدر مملکت کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹی کی کارکردگی اور خدمات کے بارے میں بتایا، ملاقات میں یونیورسٹی کی مجموعی صورتحال اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی کہ یونیورسٹی نے تحقیق و ترقی، جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے 4 سالہ سٹریٹجک پلان تیار کیا، سٹریٹجک پلان سے یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی معاملات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

آصف علی زرداری کو بتایا گیا کہ سعودی عرب یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم معاونت فراہم کر رہا ہے، سعودی عرب نے یونیورسٹی میں نئے بلاک کی تعمیر، جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں مدد فراہم کی۔

صدر مملکت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے یونیورسٹی کی بہتری کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں