پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کامیابی کو تسلیم نہیں کرسکتے، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم فارم 45پر نہیں آئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اختیار سے زیادہ حاصل کرنے کی جستجو سے پیچھے ہٹا جائے، عوام اور عدلیہ آمنے سامنے آکر کھڑے ہوجائیں اس چیز کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام اور سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے، سب کیلئے بہتر ہے اپنی اپنی آئینی پوزیشن پر آجائیں، ہم دیکھ رہے ہیں جنہوں نے فیصلے کئے وہ سب پھنس گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں