پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی سر کرلی، نائلہ کیانی نے آج صبح دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی "مکالو" کو سر کیا۔

 نائلہ کیانی یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستان خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے نائلہ کیانی ایک خاتون کوہ پیما ہیں جن کا تعلق صوبہ پنجاب، پاکستان میں راولپنڈی شہر کے علاقے گوجرخان سے ہے، انھوں نے یواے ای سے ایرو سپیس انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے کچھ عرصے اس شعبے میں بھی کام کیا تھا تاہم اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جہاں اس وقت وہ ہیکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں