موٹر سائیکل اور ٹرالی میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

اٹک: (دنیا نیوز) پنڈی کوہاٹ روڈ پر ڈھاک کے قریب موٹر سائیکل کی ٹرالی سے ٹکر کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں بحق افرد کی عمریں 3 سے 18 سال تک بتائی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنڈ کے گاؤں چورہ شریف سے ہے، زخمی خاتوں کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں