رائیونڈ: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے راہگیر جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی

رائیونڈ: (دنیا نیوز) رائیونڈ میں واقع فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ رائیونڈ کے علاقے سندر سٹیٹ میں پیش آیا، دھماکے سے 3 منزلہ فیکٹری زمین بوس ہو گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، واقعے میں ایک راہگیر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، طویل جدوجہد کے بعد ملبہ ہٹایا، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، بوائلر پھٹنے کے دوران فیکٹری میں کتنے مزدور کام کر رہے تھے یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں