سندھ کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، گرمیوں کی چھٹیاں سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 25 مئی سےشروع ہوں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم کی شدید صورتحال کے باعث پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تبدیل شدہ اوقات کے مطابق سکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے 11.30 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو تمام سکولوں میں صبح 7 بجے سے 10.30 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں