ڈی آئی خان: گھرمیں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد جھلس گئے

ڈی آئی خان: (دنیانیوز) اندرون امامیہ گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد جھلس گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں ۔

فائر فائٹنگ ٹیموں نے آگ پر قابو پا کر مزید پھیلنے سے روک لیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں