پنجاب : سنگدل ماں نے 10سالہ بیٹی ایک لاکھ روپے میں فروخت کردی

الہٰ آباد: (دنیانیوز) رحیم یار خان کے ضلع الہٰ آباد میں ماں نے ایک لاکھ روپے کے عوض اپنی ہی بیٹی فروخت کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے 10سالہ بچی کا زبردستی  20سال کے نوجوان سے نکاح پڑھایا جارہا تھا، نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کی اور 10سالہ بچی کو بازیاب کرلیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ 21 جون کو بچی کے لاپتہ ہونے پر والد نے واقعہ کا مقدمہ درج کروایا، دوران تفتیش ماں پر شک ہوا، حراست میں لینے پر ملزمہ نےاعتراف جرم کرلیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں