پشاور: جائیداد کے تنازع پرفائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پشاور: (دنیانیوز) تھانہ داؤد زئی کے علاقے نحقی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں