ہمیں قبول کرنا ہوگا کہ ہمارے یہاں انسانی حقوق پورے نہیں ہو رہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں قبول کرنا ہوگا کہ ہمارے یہاں انسانی حقوق پورے نہیں ہو رہے۔

پاکستان میں خواتین کے حوالے سے رپورٹ کا اجرا ہو گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں نے تقریباً 30 سال عدالتوں میں گزارے ہیں، جب تک بہتر اقدامات نہیں کئے جائیں گے انسانی حقوق کی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز نے ہمیشہ پاکستان میں انسانی حقوق کی آواز بلند کی ہے، وزیراعظم پاکستان اور کابینہ اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چارج سنبھالتے ہی سب سے پہلا کام ٹاسک فورس میں ڈائریکٹر کی تعیناتی کا کیا، آج ہمیں کاغذوں سے ہٹ کر کام کی بات کرنی ہے، ہماری پارلیمنٹ میں ایچ ای سی کا شئیر بہت بڑھا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں