نور مقدم کے والد کی سپریم کورٹ سے کیس جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی اپیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نور مقدم کی تیسری برسی پر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹیڈیز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں ترجمان دفتر خارجہ زہرہ ممتاز بلوچ، نور مقدم کے والد شوکت مقدم، سینیٹر سیمی ایزدی سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سماجی کارکن طاہرہ عبداللہ نے کہا کہ نور مقدم کے والد کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں، نور مقدم کا کیس تین عدالتوں میں جیت چکے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی ہماری جیت ہوگی۔

نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم کو ہم سے بچھڑے ہوئے تین سال ہوئے، ٹرائل کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کو دو بار سزائے موت دی، سپریم کورٹ سے اپیل کروں گا کہ نور مقدم کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچائے۔

شوکت مقدم نے مزید کہا کہ نور مقدم اپنی سالگرہ یتیموں کے ساتھ مناتی تھی، یہ جنگ صرف نور مقدم کی نہیں تمام مظلوم بچیوں کی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں