سندھ میں سکولز کی تعطیلات 14اگست تک بڑھا دی گئیں

کراچی :(ویب ڈیسک ) محکمہ تعلیم نے سندھ میں سکولز کی تعطیلات بڑھا دی گئیں۔

وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانےکا اعلان کر دیا، محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری  کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا۔

وزیرتعلیم سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا، تاہم سکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری سکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں