آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس 24 جولائی سے مالدیپ میں ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس 24 جولائی سے مالدیپ میں شروع ہوگا۔

کورس میں پاکستان کی نمائندگی جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس کریں گے، یہ کورس آئی سی سی کے تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔

29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں آئی سی سی کی ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد بھی ہوگا، ورکشاپ میں وہاب ریاض اور شاہد انور شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں