مخصوص نشستوں کا معاملہ: خیبرپختونخوا میں خواتین کی فہرست میں معمولی تبدیلی کا امکان

پشاور: (دنیا نیوز) مخصوص نشستوں کا معاملہ، خیبرپختونخوا میں خواتین کی فہرست میں معمولی تبدیلی کا امکان ہے۔

سیکرٹری جنرل علی اصغر خان کے مطابق پہلے سے جمع کی گئی مخصوص نشستوں کی فہرست میں 5 نام تبدیل کئے جاسکتے ہیں، فہرست میں دو سے تین خواتین وکلا کے ناموں کو بھی شامل کیا جائے گا، فہرست کے ابتدائی دس ناموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر ناموں میں سے 4 سے 5 نام تبدیل کئے جاسکتے ہیں، مشال یوسفزئی کا نام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مسلم تاج، ڈاکٹر نادیہ خٹک اور مہوش کا نام لسٹ میں شامل کرنے کا امکان ہے، فہرست کی تیاری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

سیکرٹری جنرل علی اصغر خان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے دیگر قائدین کو خواتیں کی فہرست میں مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی نے خواتین رہنماؤں کو خود فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جانچ پڑتال کے بعد فہرست کی حتمی منظوری خود دیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں